ابنا: مائکل مین نے کہا کہ یورپی یونین جنیوا سمجھوتے کے عملی ہونے کے ساتھ ہی دسمبر یا جنوری میں ایران پر عائد کچھ پابندیوں کو ختم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران پر عائد پابندیوں کے ایک حصے کو کم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ مائکل مین نے کہا کہ وہ ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ اس بارے میں شروعات فیصلہ کب کیا جائے گا تاہم دسمبر یا جنوری میں یہ فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ماہرین کو پابندیوں کے قانون میں اصلاح سے متعلق مسودہ آمادہ کرنا ہوگا جسے اس یونین کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ منظوری دیں گے۔......./169
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483700
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ یونین ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔